Friday, March 29, 2024

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 9 نیل گائے کو زہر دیکر ہلاک کرنیکا انکشاف

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں  9 نیل گائے کو زہر دیکر ہلاک کرنیکا انکشاف
November 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں قیمتی اورنایاب نسل کی  9 نیل گائے   کو زہر دیکر ہلاک کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی۔ چڑیا گھرانتظامیہ کی نااہلی  یا مجرمانہ غفلت؟ ، نایاب نسل کی 9 نیل گائے کو زہرکس نے کھلایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے مرغزار چڑیا گھر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ایف آئی اے نے 9 نیل گائے کی ہلاکتوں کی پوسٹ مارٹم بھی قبضے میں لے لی۔ چند ماہ قبل مرغزار چڑیا گھر میں یکے بعد دیگرے 9 نیل گائے کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، ذرائع کےمطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ ان نیل گائے کو زہردیکرہلاک کیا گیا تھا۔