Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد کے چار نجی ہوٹلز قرنطینہ میں تبدیل

اسلام آباد کے چار نجی ہوٹلز قرنطینہ میں تبدیل
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں چار نجی ہوٹلز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک یہاں رکھا جائیگا،  جبکہکینیڈا سے آنے والے  77 مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں قرنطینہ سینٹرز میں اضافہ کردیا ،  چار بڑے نجی ہوٹلوں کو  قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ، مستبقل میں بیرون ملک سے آنے والے مزید پاکستانیوں کو ان میں رکھا جائیگا جبکہ ترکی سے آنے والے 91 مسافر کینیڈا سمیت  دیگر یورپی ممالک سے آنے والے 76 مسافر ان سینیٹرز میں رہ رہے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں ،  جن میں سے ابتک 77 کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی  ، باقی مسافروں کے ٹیسٹ رپورٹس موصول کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آئندہ چند روز میں مذید پاکستانیوں کی وطن واپسی کا امکان ہے ، بعض ہوٹل مالکان نے ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دئیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی ، قرار دیا تھا کہ  حکومت جو کر رہی ہے عوام کی تحفظ کےلیے کر رہی ہے عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔