Friday, April 26, 2024

اسلام آباد کے نئےایئر پورٹ کا بیاسی فیصد کام مکمل ہو چکاہے: وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد کے نئےایئر پورٹ کا بیاسی فیصد کام مکمل ہو چکاہے: وزیراعظم کو بریفنگ
September 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ سال اگست تک نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے کی تکمیل کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیرو توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت  امور ہوابازی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ،وزیر اعظم نواز شریف کو  بنوں اور مانسہرہ ایئرپورٹ سمیت  ملک بھر میں  بننے والے  ایئرپورٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی،نئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر پورٹ کا بیاسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،نیااسلام آباد  ایئر پورٹ آئندہ سال چودہ اگست  تک آپریشنل ہو جائےگا،اجلاس  میں اسلام آباد ایئر پورٹ کی سڑکوں سمیت دیگر متعلقہ سروسز سے پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ سال چودہ اگست کو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کروں گا،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ میٹرو بس سروس کو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ملایا جائے،اجلاس میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور توسیع کیلئے جدید ڈیزائن سے بھی آگاہ کیا گیا،مجوزہ ڈیزائن مغل اور سپین کے طرز تعمیر کا امتزاج ہے،وزیر اعظم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ڈیزائن کی منظوری دیتے ہوئے  ہدایت کی کہ  تعمیر وتوسیع کا کام فوری شروع کیا جائے۔