Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی میں کئی پرندے ہلاک

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی میں کئی پرندے ہلاک
July 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی لاہور منتقلی میں سنگین غفلت دیکھنے میں آئی۔ شیرنی اور شترمرغ کے علاوہ کئی پرندے ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے ساون کے مہینے میں جانوروں کی منتقلی سے منع کیا تھا۔ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے ساتھ محاوت کو بھی ویزے کی پیشکش کی گئی۔ کمبوڈیا نے کاون کے محاوت کو بھی ہاتھی کے ساتھ آنے کی پیشکش کی ہے۔ جانوروں کی منتقلی کے بعد اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر سنسان ہو گیا۔