Friday, April 19, 2024

اسلام آباد کے علاقے کاک پل پر دو آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئے

اسلام آباد کے علاقے کاک پل پر دو آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئے
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے علاقے کاک پل پر دو آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئے۔ حادثے کے بعد ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔

کہوٹہ روڈ پر کاک پل کے نیچے دونوں آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرانے کے بعد سڑک سے نیچے جاگرے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 2 ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسلام آباد پولیس نے سڑک کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔