Monday, September 16, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ون ٹو میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ون ٹو میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سیکٹر جی 6 ون ٹو  گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئ۔ اسلام آباد سیکٹر جی 6 ون ٹو میں مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ 4 زندگیاں نگل گئی ۔ ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ان کی نانی شامل ہیں۔ واقعے میں بچوں کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔