Tuesday, May 7, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو برادری کیلئے مندرکی تعمیر شروع

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو برادری کیلئے مندرکی تعمیر شروع
June 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)بھارت اقلیتوں کو ستائے لیکن پاکستان گلے لگائے، یہاں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی ہے۔ جس کی گواہی اسلام آباد کا سیکٹرایچ نائن ٹو دے رہا ہے جہاں ہندو برادری کےلیے مندرکی تعمیر شروع ہوگئی۔

مسلمان،ہندو ، سکھ، عیسائی پاکستان کسی ایک قوم کا نہیں بلکہ  سب کا ہے، اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی کا جووعدہ قائداعظم محمد علی جناح قائد نے کیا وہ آج تک نبھایا جارہا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں پرزمین تنگ اورپاکستان میں اقلیتوں کومکمل آزادی ہے ، کوئی سیاست نہ کوئی لالچ ، یہ اسلام آباد کا سیکٹر ایچ نائن ٹو ہے جو ہندوبرادری کی عبادت گاہ کا مرکز بننے جارہا ہے۔

سیکٹرایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی اورپارلیمانی سیکرٹری ہیومن رائٹس لال چند ملہی نے مندرکا سنگ بنیاد رکھا۔اس مندر کی تعمیر کےلیے ہندوپنچایت کونسل نے کوششیں کیں۔

سال 2017 میں نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس کے احکامات پرسی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو 4 مرلے کا پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔