Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں گندگی کے ڈھیر، پورا علاقہ تعفن زدہ ہو گیا

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں گندگی کے ڈھیر، پورا علاقہ تعفن زدہ ہو گیا
January 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شہر اقتدار کے سیکٹر آئی 12 میں گندگی کے ڈھیر اور مردہ جانوروں کی بدبو نے پورا علاقہ تعفن زدہ کر دیا۔ کچرے سے بجلی پیدا کرنیکا منصوبہ بند پڑا ہے۔ سی ڈی اے کی کوئی توجہ ہے نہ ہی میونسپل کارپوریشن کو فکر ہے۔ یہ جگہ اسلام آباد کا ڈمپنگ یارڈ ہے جہاں 700 میٹرک ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے۔ رہائشی سیکٹرآئی بارہ جہاں خوب صورت گھروں کے بجائے ہر طرف کچرا ہی کچرا ہے۔ یہاں سے چند قدم کے فاصلے پر نجی یونیورسٹی بھی قائم ہے۔ طلبا  یہاں سے اٹھنے والے تعفن اور اسکے نیتجے میں پھیلنے والے خطرناک جراثیموں سے با بخوبی آگاہ ہیں۔ شہر کے کچرے کو کیمیائی عمل سے گزار کر بجلی پیدا کرنے کے دعووں کے برعکس کچرے کو جلا کر تلف کیا جاتا ہے جو فضائی آلودگی کا باعث بھی بنتا ہے۔