Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد کے سیاحتی مقامات بند ہونے سے شہریوں کا تفریح کا پلان خراب ہو گیا

اسلام آباد کے سیاحتی مقامات  بند ہونے سے  شہریوں کا تفریح کا پلان خراب ہو گیا
August 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے سیاحتی مقامات بند ہونے سے شہری مایوس ہوگئے ، چھٹی کا روز اور تفریح کا پلان لیکن سب چوپٹ ہوگیا ۔  دامن کوہ ،پیرسوہاوہ اور لیک ویو پارک لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود تاحال کھل نہ سکے۔

دامن کوہ سے شہرکا نظارہ کیسے ہو؟،راول جھیل کی لہروں کا شورکیسے سنیں ،سب کچھ تو بند پڑا ہے، لاک ڈاؤن تو ختم ہوا لیکن حکومتی اعلان کے باوجود اسلام آباد کے تفریحی مقامات شہریوں کےلیے بندپڑے ہیں۔

ویک اینڈ اور سنڈے کو شہریوں کی بڑی تعداد لیک ویو پارک،دامن کوہ اور پیرسوہاوہ کی سیر کونکلی لیکن قدرتی نظاروں کا دیدارنہ ہوسکا،تفریحی مقامات بند ہونے سے شہری مایوس لوٹ آئے۔

سیاحوں نے تفریحی مقامات نہ کھلنے پرسخت ناراضی کا اظہار کیا ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات کو بند رکھا گیا تھا،تاہم وبا کا اثر کم ہونے پرتمام پارکس اوردیگر سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ہوا جس پرتاحال عملدآرمد نہ ہوسکا۔