Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر  

اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر  
August 23, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) بیٹر ی پھٹی اور پورا بازار راکھ بن گیا۔ اسلام آباد کے سستے بازار میں آگ ہی آگ۔ ہر طرف دھویں کے بادل۔ سیکڑوں سٹال جل گئے۔ تین دن کاروبار کرنیوالوں کو کروڑوں کا نقصان۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد شعلوں پر قابو پالیا۔

سیکٹر ایچ نائن میں سی ڈی اے کے سستے بازار میں آتشزدگی۔ نمکو کی دکان میں سولر بیٹری پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ آگ بھڑکی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو لپیٹ میں لے لیا۔ سیکڑوں سٹالوں میں کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ اس قدر تیز تھی کہ پورے علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈکا عملہ موقع پر پہنچا۔ کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے متعلقہ ایس پی لیاقت خان نیازی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔۔