Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد کے  تین سیکٹرز میں پانی نایاب  

اسلام آباد کے  تین سیکٹرز میں پانی نایاب  
July 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت  کے تین سیکٹرز میں پانی  نایاب  ہوگیا  جس  سے ٹینکرز مافیا کو کھلی چھٹی مل گئی ہے پانچ  مہینے سے شہری ذلیل وخوارہورہے  ہیں  جبکہ  انتظامیہ خواب خرگوش میں مگن ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے تین سیکٹروں کے رہائشی گذشتہ پانچ ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،آئی نائین،آئی ٹین اور جی نائین سیکٹر میں شدید پانی کا بحران پیدا ہونے کی وجہ سے کیا مرد،کیا بچے اور کیا خواتین لائنوں میں لگ کر پانی گھروں کو لے کر جار ہے ہیں سی ڈی اے روز رات بارہ بجے سے صبح چار بجے سے شکایات نوٹ کرتی ہے لیکن چار سے زائد روزانہ درخواستیں دینے کے باوجود پانی چالیس سے پچاس گھروں کو دیا جاتا ہےجبکہ اگلے دن نئے سرے سے پانی کیلئے اندراج شروع ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پانی کا بحران پیدا کیا گیا ہے تاکہ ٹینکر مافیا کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جا سکے۔