Friday, May 17, 2024

اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز آج رات سے سیل ہونگے

اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز آج رات سے سیل ہونگے
March 14, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سیکٹرز F-11/1, I-8/4 اور I-10/2 کو فوری سیل ۔ کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکوں کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھا جاۓ گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث انتظامیہ نے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1, I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں ۔ان سب سیکٹرز کو فوری طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکوں کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھا جاۓ گا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی واپس لے لئے گئے ہیں۔ کسی بھی طرح کی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، کھلے مقامات پر تین سو افراد کے اجتماع پر صرف دو گھنٹے کے لیے اجازت ہو گی۔دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملہ سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاۓ گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی اطلاع دی اور شہریوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔