Monday, September 16, 2024

اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیئے گئے

اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیئے گئے
July 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن نے بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا۔ بیلٹ باکس، پلے کارڈز۔ سرکاری کوڈ والی مہریں۔ انمنٹ سیاہی، اسٹیمپ پیڈ، مجسٹریٹ کے اختیارات سے متعلق رجسٹر فارم اور پیکٹس، بیجز، مہریں، خالی نیلے رنگ کے تھیلے، بیلٹ پیپرز پر نشان لگانے والی مہریں، یہ سب سامان  الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کے حوالے کر دیا ۔ ریٹرننگ افسروں کو دیئے گئے سامان میں ٹیمپرایوی ڈنٹ بیگز، ووٹر فہرستیں، پولنگ عملے کا حلف نامہ، بال پوائنٹ، سفید کاغذ، کاربن پیپرز، پیپر پن کے پیکٹس، سٹیل کی سوئیاں، ڈوری کے گولے، گوند اور گیلو، موم بتیاں، لاک، ماچس، مارکرز، سیفٹی پنز، ٹارچ اور قینچی بھی شامل ہے۔ پلے کارڈز پر مردوں اورخواتین کے پولنگ بوتھ، پولنگ اسٹیشن میں داخل اور باہر نکلنے کا راستہ، پریذائیڈنگ افسر، انتخابی عملہ، پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی پرچی پر نشان لگانے کا طریقہ درج ہے۔ ادھر ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات کے لیے پولنگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ امیدواروں نے جیت کے لیے بھرپور الیکشن کمپین کی۔ اب گیند ووٹرز کے کورٹ میں ہے۔ قوم کل ووٹ سے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل جاری ہے ۔ دس کروڑ سے زائد ووٹرز کل فیصلہ سنائیں گے۔ قومی اسمبلی کی 270 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں پر عوامی نمائندوں کا چناؤ ہو گا۔ پاک فوج آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانےکیلئےتیار ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر باہر سکیورٹی کیمرے لگ گئے۔ ملک بھرمیں 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ پریزائیڈنگ افسروں سمیت دیگر انتخابی عملے نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔ پولنگ اسٹیشنز کی چارسو میٹر حدود کے اندر الیکشن کیمپ نہیں لگایا جاسکے گا۔ ادھر ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات کے لیے پولنگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ امیدواروں نے جیت کے لیے بھرپور الیکشن کمپین کی۔ اب گیند ووٹرز کے کورٹ میں ہے۔ قوم کل ووٹ سے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل جاری ہے ۔ دس کروڑ سے زائد ووٹرز کل فیصلہ سنائیں گے۔ قومی اسمبلی کی 270 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں پر عوامی نمائندوں کا چناؤ ہو گا۔ پاک فوج آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانےکیلئےتیار ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر باہر سکیورٹی کیمرے لگ گئے۔ ملک بھرمیں 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ پریزائیڈنگ افسروں سمیت دیگر انتخابی عملے نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔ پولنگ اسٹیشنز کی چارسو میٹر حدود کے اندر الیکشن کیمپ نہیں لگایا جاسکے گا۔