Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع
October 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 29 اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 29 اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہورہی ہے۔ سکروٹنی کا عمل یکم تا چار نومبر تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 11 نومبر کو جاری کیے جائینگے۔