Friday, April 26, 2024

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل جاری ہوگا

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کل جاری ہوگا
October 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن شیڈول کل جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ تیس نومبر کو ہو گی جبکہ حلقہ بندیوں کا تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کل 50 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 300 ہے وفاقی دارالحکومت کے E8 اور E9 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کرایا جائے گا اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا لیکن حلقہ بندیاں مکمل نہ ہونے کے باعث شیڈول واپس لے لیا تھا۔