Friday, March 29, 2024

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے ای وی ایم کا استعمال لازمی قرار

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے ای وی ایم کا استعمال لازمی قرار
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال لازمی قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے تکنیکی معاونت، پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی ٹیسٹنگ، کوالٹی کنٹرول بھی مانگا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال ہوں گے۔