Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد کے برساتی اور قدرتی نالوں کی صفائی شروع

اسلام آباد کے برساتی اور قدرتی نالوں کی صفائی شروع
August 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے برساتی اور قدرتی نالوں کی صفائی شروع کردی گئی، خصوصی آپریشن میں سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ایم سی آئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد کہتے ہیں شہر بے مثال میں گندگی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں برساتی اور قدرتی نالوں کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ آپریشن میں سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ایم سی آئی مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے تحت شہر کے برساتی نالوں میں گندگی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ نالوں کو قدرتی شکل میں بحال کیا جائے گا۔ آپریشن میں ایم پی او کے علاوہ دیگر شعبوں کی مشینری کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ آپریشن کا مقصد بارشوں کی صورت کسی بھی نقصان سے بچنا ہے۔ چیف کمشنر عامر احمد علی نے آپریشن کا معائنہ کیا۔ کہتے ہیں اسلام آباد بھر کے تمام نالوں کو دو ہفتوں میں صاف کیا جائے گا۔ چیف کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیس  شہربے مثال کے نالوں کے قریب قائم تجاوزات ہٹانے میں ایم سی آئی سٹاف کو مدد فراہم کریں ان کا کہناتھا کہ نالوں کی صفائی کے لئے تمام اداروں کو ملکر کام کر نا ہوگا۔