Friday, May 17, 2024

اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد کے اتوار بازاروں  میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ قیمتوں کے ریٹ سن کر خریدار پریشان نظر آئے۔

ادرک 268 روپے، لیموں 276 ، ٹینڈا دیسی 140، مٹر 115 ، بھنڈی 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ سیب 155 سے 190  روپے ، انگور 350 روپے ، امردو 194 ، سٹرابری 160  روپے فی کلو میں مل  رہی ہے۔ کیلا 170 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ دکاندار بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں میں اشیاء کی  قیمیتں تو کم نہ کراسکی مگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد  ضرور کراتی نظر آئی۔