Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد کے اتوار بازار میں بھی مہنگائی کا طوفان، خریدار پریشان

اسلام آباد کے اتوار بازار میں بھی مہنگائی کا طوفان، خریدار پریشان
October 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے اتوار بازار میں بھی مہنگائی کا طوفان آگیا، خریدار دام سن کر پریشان ہوگئے۔ اسلام آباد کے پشاورموڑ پرلگنے والے اتواربازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیوں کو پر لگ گئے۔ ادرک 400 سے 540 روپے، ٹماٹر104، لہسن 160، ٹینڈے 120 روپے، مٹر 200 روپے، سبز مرچ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی سن کرخریدار پریشان نظر آئے، آڑو 150 سے 200 روپے، سیب 100، ناشپاتی 120 روپے، انار 100 سے 230 روپے اور انگور 220 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ دکاندار بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں، کہتے ہیں سبزی اورپھل منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے۔ اتوار بازار میں تو مہنگائی ہے ہی۔ عام مارکیٹ میں اشیائے خورونوش اس سے بھی کئی زیادہ داموں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔