Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد کی یاسمین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد پھل فروخت کرکے گھر کا چولہا جلایا

اسلام آباد کی یاسمین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد پھل فروخت کرکے گھر کا چولہا جلایا
March 8, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) محنت مایوس نہیں کرتی ۔ اس کی روشن مثال ہے اسلام آباد کی یاسمین بی بی جس نے شوہر کی وفات کے بعد چار بچوں کی پرورش کا بیڑا اٹھایا اور پھل فروخت کرکے گھر کا چولہا جلایا ۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 10 میں پھلوں کی ریڑھی لگا کر زندگی کا پہیہ گھمانے والی 40 سالہ یاسمین بی بی ہمت اور عزم کی پہچان ہے۔ یاسمین بی بی کی کہانی اس کے چہرے کی جھریوں میں پڑھی جا سکتی ہے ۔ لیکن اس باہمت خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی پرورش کیلئے ماتھے پر شکن نہیں پڑنے دی۔ گولڑہ شریف میں چھوٹا سا کرائے کا مکان ہے۔ شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی ذمہ داری سر پر پڑی تو یاسمین بی بی نے ہاتھ پھیلانے کے بجائے رزقِ حلال کمانے کو ترجیح دی۔ یاسمین بی بی کی ہمت اور محنت کی داد نہ صرف پھلوں کے خریدار دیتے ہیں بلکہ دکاندار بھی اس کی مشقت کے معترف ہیں۔ یاسمین بی بی کا کہنا ہے کہ ہمت اور عزم سے ہر کام آسان ہو جاتا ہے اور وہ خود اس کی جیتی جاگتی مثال بھی ہے۔