Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، اکیس نشستوں پر کامیاب جبکہ تحریک انصاف سولہ نشستوں حاصل کر سکی

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، اکیس نشستوں پر کامیاب جبکہ تحریک انصاف سولہ نشستوں حاصل کر سکی
December 1, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد کی پچاس یونین کونسلز کے غیرحتمی مکمل نتائج  نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئے جن کے مطابق مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا ہے اور یونین کونسل کی اکیس نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کو سولہ نشستیں ملیں تو تیرہ نشستوں پر  آزاد امیدوار مرد میدان ٹھہرے۔ اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں پچاس نشستوں پر مقابلہ تھا جن میں سے اکیس مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ملیں۔ یوسی تین سے چودھری مشتاق، چار سے راجہ اشتیاق، پانچ سے راجہ محمد واحد، چھے سے راجہ ممتازجیت گئے۔ یوسی تیرہ، اٹھارہ، انیس، بائیس، چوبیس، تینتیس، چونتیس، انتالیس اور اکتالیس پر بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار جیتے۔ سولہ نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں۔ یو سی ون میں پی ٹی آئی کے شیراز کیانی، سات میں راجہ قیصر، آٹھ میں راجہ خرم، پندرہ میں ملک اخلاق اور یوسی بیس میں چودھری خورشید احمد چیئرمین منتخب ہوئے لیکن شہر اقتدار کی میئر شپ میں فیصلہ کن کردار تیرہ آزاد امیدواروں کے حصے میں آ گیا ہے۔