Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹس بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹس بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹس بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دے دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل دانیال حسن عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا ایف بی آر نے بقایاجات کی مد میں ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا ہے،

کرسمس ہے اور ایف بی آر نے اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔ اکاؤنٹس بند ہونے سے کرسچن ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات ہیں۔ کرسمس کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹس کھول دئیے جائیں۔