Thursday, May 9, 2024

تنخواہیں بڑھوانے کے لیے سرکاری ملازمین کا پرتشدد احتجاج

تنخواہیں بڑھوانے کے لیے سرکاری ملازمین کا پرتشدد احتجاج
February 10, 2021

 اسلام آباد (92 نیوز) تنخواہیں بڑھوانے کے لیے سرکاری ملازمین کا احتجاج پر تشدد رخ اختیار کر گیا۔ سیکرٹریٹ چوک میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس نے مظاہرین پر واٹرگن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، دس افراد گرفتار کر لیئے۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے ڈی چوک کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے پیچھے دھکیل دیا۔ مظاہرین نے وزیراطلاعات شبلی فراز کی گاڑی بھی روک دی۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے تنخواہیں بڑھاؤ ، گرفتار افراد کو رہا کرو۔ ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک واپس جانے سے انکار کر دیا۔ مظاہرین نے سیکرٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیئے۔

 ادھر لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی مستقل کرنے اور پنشن دینے کے لیے سراپا احتجاج بن گئیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا احتجاجی ملازمین کا مطالبہ تھا بیسک تنخواہ 40 فیصد بڑھائی جائے ۔ میٹنگ میں گریڈ سولہ تک ملازمین کی تنخواہ پر بات ہوئی، اب گریڈ 21 تک تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔