Friday, April 19, 2024

اسلام آباد کی اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائز نہ کیا جاسکا

اسلام آباد کی اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائز نہ کیا جاسکا
November 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائز نہ کیا جاسکا، اسلام آباد کے رہائشی آج بھی پٹواریوں کے رحم و کرم پر ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پی ڈی اینڈ آر ڈویژن نے اب تک منظوری کا مراسلہ جاری نہیں کیا۔ وفاقی حکومت شہر اقتدار کی اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کرنے میں تاحال ناکام  ہے جس کے باعث  اسلام آباد کے باشندے آج بھی پٹواریوں کے رحم و کرم پر ہیں ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس مارچ میں اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے پی سی ون کی منظوری دی گئی تھی جبکہ پی ڈی اینڈ آر ڈویژن نے اب تک منظوری کا مراسلہ جاری نہیں کیا ۔ رواں مالی سال 19-2018 کی پہلی سہ ماہی میں منصوبے کے لیے دو کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے،ذرائع کے مطابق منصوبے کی انتظامی منظوری کے احکامات جاری ہونے کے بعد 2 سالوں میں اسلام آباد کے اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔