Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ، کچی آبادی کے مکینوں کو آسان اقساط پر فلیٹ فراہم کرنیکا فیصلہ ‏

اسلام آباد ، کچی آبادی کے مکینوں کو آسان اقساط پر فلیٹ فراہم کرنیکا فیصلہ ‏
April 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں قائم کچی آبادی کے مکینوں کو آسان اقساط پر فلیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا۔

سیکٹر ایف 6 اور ایف سیون میں قائم کچی آبادی کے مکینوں کیلئے سیکٹر جی سیون اور سیکٹر جی ایٹ میں فیلٹس تعمیر کیے جائیں گے ۔

منتقلی کے پلان کو حتمی شکیل دینے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ممبر پلاننگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں شعبہ اربن پلاننگ، ریجنل پلاننگ، ہاوسنگ سوسائٹیز اور آرکیٹیکٹ کے ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی سفارشات تیار کرے گی۔

کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کی منتقلی پر سی ڈی اے دو ارب روپے خرچ کرے گا۔

 اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹرز ایف سیون اور ایف 6 میں قائم کچی آبادی کی زمین کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائیگا جس سے سی ڈی اے کو 20 ارب کا ریونیو حاصل ہوگا۔