Thursday, May 9, 2024

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کیخلاف وکلاء کا احتجاج، چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کیخلاف وکلاء کا احتجاج، چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ
February 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا کا پُرتشدد احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک میں توڑپھوڑ کی، ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں۔

وکلاء نے چیف جسٹس بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائلین کا داخلہ بھی روک دیا۔

وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس کے چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی گئی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کو رات گئے گرایا گیا۔