Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد: کوہاٹ جیل میں کالعدم تحریک طالبان کےسرگرم خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر چڑھادیا

اسلام آباد: کوہاٹ جیل میں کالعدم تحریک طالبان کےسرگرم خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر چڑھادیا
March 8, 2017
اسلام آباد(92نیوز)ملک میں خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ کوہاٹ جیل میں کالعدم تحریک طالبان کے سرگرم خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا ۔ پانچوں دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے  سیکورٹی اہکاروں پر حملوں اور دہشتگردی کی وارداتوں پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ تفصیلات کےمطابق ملک میں خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا عمل دوبارہ شروع  کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے پانچ انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ پانچوں دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔ پانچوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اقرار کیا تھا۔ پھانسی پانے والوں میں شوکت علی ،امداداللہ ،صابر شاہ ،خاندان اور انورعلی شامل ہیں شوکت علی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج حملوں میں ملوث تھا،شوکت علی کواقدام قتل اور انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت پھانسی کی سزا دی گئی، امداداللہ بونیر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھا،صابر شاہ خاندان اور انور علی بھی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، حملوں کے نتیجے میں کئی سکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ پانچوں دہشتگردوں کو قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت فوجی عدالتوں سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔