Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد، کوٹ ہتھیال میں کورونا کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد، کوٹ ہتھیال میں کورونا کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آگئے
March 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد بھارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، 6 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاون کے انتظامات کی ہدایت کردی۔ یونین کونسل کوٹ ہتھیال کے تمام علاقے کو قرنطینہ میں بدل دیا گیا۔کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ کرغزستان کا شہری 13 ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں تبلیغ کے لیے گیا تھا۔