Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ، کنویں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

اسلام آباد ، کنویں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد
April 2, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے  تھانہ بہارہ کہو کے علاقے پھلگراں میں کنویں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس کےمطابق دونوں نوجوان اسلام آباد  کے تھانہ بہارہ کہو کے علاقے پھلگراں سے ایک ماہ قبل لاپتہ  ہوئےتھے۔

مرنے والوں میں 19 سالہ شہباز اور 16 سالہ ثقلین شامل ہیں،جن کا تعلق راجن پور سے ہے جو  مزدوری  کے لئے اسلام آباد  آئے تھے۔   مقتولین کے قریبی رشتہ دار عصمت اللہ کی نشاندہی پر لاشیں کنویں سے نکالی گئیں،جبکہ پولیس نے عصمت اللہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا زخمی ہو گیا  ۔

پشاور میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا واقعہ علاقہ نوتھیہ میں پیش آیا ، ،زخمی خواجہ سرا کو فوری طور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا مگرطبی امداد نہ ملنے پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی ۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی،جبکہ واقعہ کو تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی ہدایت بھی کر دی۔