Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد کلب میں ملازماؤں اور آیا کے داخلوں پر پابندی ختم

اسلام آباد کلب میں ملازماؤں اور آیا کے داخلوں پر پابندی ختم
January 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کلب میں ملازماؤں اور آیا کے داخلوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔ اسلام آباد کے بڑے ہوٹلز اور کلبز میں فیملی کے ہمراہ گھریلو ملازمین کے داخلہ پر پابندی کے خلاف وزیر داخلہ میدان میں آ گئے ۔ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد کلب میں گھریلو ملازمین اور خادماؤں کے داخلہ پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹویٹر کے ذریعہ واضح پیغام دیا کہ مملکت خداداد میں فرنگی دور کے قوانین کی کوئی گنجائش نہیں ۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اسلام آباد کلب میں ملازمین اور خادماؤں کے داخلہ پر پابندی کے کالے قانون کو ختم کیا جا رہا ہے ۔