Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ کس تھانے کے حوالے کیا جائے ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ کس تھانے کے حوالے کیا جائے ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا
April 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ فنکشنل ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گیا ، ہوائی اڈہ کس تھانے کے حوالے کیا جائے،؟فیصلہ نہ ہوسکا۔ نئے ایئرپورٹ کا 75 فیصد حصہ ضلع اٹک کے تھانہ قطبال  اور 25 فیصدراولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں واقع ہے ۔ معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام پریشان ہو گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ کسی ایک ضلع کے حوالے کرنے کیلئے لینڈ ریکارڈ میں تبدیلی ناگزیر ہے ۔