Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد، ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل

اسلام آباد، ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل
October 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے علاقے ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز آج پوری قوت کے ساتھ اکٹھی ہوں گی، پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس تک جائیں گی۔