Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : ڈپلومیٹک انکلیوو کے سامنے کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہر ہ ، برہان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد : ڈپلومیٹک انکلیوو کے سامنے کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہر ہ ، برہان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
July 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیوو کے سامنے کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف  مظاہرہ کیا اور برہان وانی  سمیت شہید کشمیریوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیوو کے سامنے احتجاج  کے دوران مظاہرین نے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے  بھی لگائے۔ حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی آواز دبنے نہیں دیں گے، آخری بھارتی فوجی کے کشمیر سے انخلاء تک تحریک جاری رہے گی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی، اقوام متحدہ کے نمائندے نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔