Monday, September 16, 2024

اسلام آباد ، ڈائمنڈ جیولری کی نمائش میں خواتین کا تانتا بندھ گیا

اسلام آباد ، ڈائمنڈ جیولری کی نمائش میں خواتین کا تانتا بندھ گیا
April 1, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) جیولری ہر دور میں خواتین کی کمزوری رہی ہے اور ڈائمنڈ جیولری ہو تو کیا ہی بات ہے ۔ دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائن خواتین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ،اسلام آباد میں ڈائمنڈ جیولری کی نمائش ہوئی تو خواتین کی  بڑی تعداد امڈ آئی ۔

خالص ہیرے سے بنی انگوٹھیاں ، ریسلٹ، نیکلس اور سنجے سنورنے کا دیگر سامان دیکھ کر خواتین فدا ہی ہوتی رہیں ۔

چمکتے دمکتے ہیروں  کے زیوارت پر ماڈلز کا  کہنا تھا کہ زیوارت خواتین کی شخصیت میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں اور بات ہو ڈائمنڈ  جیولری کی تو رعنائی اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔