Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد چیمبر آف کامرس قومی کھیل کو بچانے میدان میں آگئی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس قومی کھیل کو بچانے میدان میں آگئی
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے قومی کھیل کے زوال کو دیکھتے ہوئے پاکستان ہاکی کو مالی مدد کی پیشکش کر دی،اسلام آباد چیمبر کے قائمقام صدر اشفاق چٹھہ کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کو پہچان دینے والی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھ کر سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں کھیلوں کے حوالے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں چیمبر کے قائم مقام صدر اشفاق چٹھہ نے کہا کہ ایک دور تھا کہ جب پوری دنیا میں پاکستان ہاکی کا نام ہوا کرتا تھا اب تمام اداروں نے قومی کھیل کی سپورٹ سے ہاتھ کھینچ لیا ہے،،ہاکی کی بہتری کے لیے مالی طور پر مستحکم اداروں کو آگے ہو گا۔ اشفاق چٹھہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزگار دے کر مالی طور پر مستحکم کرنے سے پاکستان ہاکی کو ایک دفعہ پھر عروج پر لے جایا جا سکتا ہے۔ اشفاق چٹھہ نہ کہا کہ ہاکی میں سپانسرشپ لا کر ہاکی اور اسکواش سمیت ملک میں زوال پذیر تمام کھیلوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور اسلام آباد چیمبر اس حوالے سے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہر ممکن مدد دے گی۔