Friday, April 26, 2024

اسلام آباد چڑیاگھر کے ہاتھی کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ

اسلام آباد چڑیاگھر کے ہاتھی کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ
November 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آبادکے چڑیا گھر میں مقیم ہاتھی  کاون کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا  ، ادھر ہاتھی کے دوست بچوں اور شہریوں نے کاون کا علاج پاکستان میں ہی کرنے کی اپیل کی ہے۔ کاون کی رہائی کیلئے مطالبات بڑھنے لگے تو وزیراطلاعات نے بھی کہہ دیا پاکستان میں چڑیا گھروں کی حالت بہتر کی جائے گی اور کاون کا معاملہ بھی بہتر انداز میں حل کیا جائے گا۔30 سال سے ہاتھی کی دیکھ بھال پر مامور مہاوت محمد بلال کے مطابق کاون بالکل تندرست ہے ۔ اگر کاون کی تنہائی دور کر دی جائے تو اسے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ کاون کو اپنا دوست ماننے والے بچے کہتے ہیں وہ تو صرف اسے دیکھنے ہی کے لئے چڑیا گھر آتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کاون کو یہاں سے بھیج کر بچوں کی تفریح ختم نہیں کرنی چاہیے جبکہ علاج بھی یہیں کیا جا سکتا ہے ۔ کاون چڑیا گھر کا پرانا باسی ہی نہیں یہاں آنے والے بچوں کے دوست بھی ہے  ،  شہری کہتے ہیں کہ  کاون کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی بجائے یہاں پر ہی اس کا علاج کیا جائے۔