Friday, April 19, 2024

اسلام آباد چڑیا گھر کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، منتقلی کے دوران کئی قیمتی جانور زخمی

اسلام آباد چڑیا گھر کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، منتقلی کے دوران کئی قیمتی جانور زخمی
July 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد چڑیا گھر کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی۔ منتقلی کے دوران کئی قیمتی جانور زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے  زخمی ہونے والا نایاب نسل کا ہرن دم توڑ گیا جبکہ سات ہرن شدید زخمی ہو گئے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی منتقل کے دوران نر ہرن بپھر گیا اور نر ہرن کی ٹکر سے مادہ ہرن زخمی ہو گئی تھی۔ زخمی ہرنوں کو علاج معالجے کے بعد ایف ایٹ انکلوژر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نایاب نسل کے 2 قیمتی ہرن وزیراعظم ہاؤس میں بھی موجود ہیں۔ قیمتی ہرنوں کی تعداد 35 ہے۔ دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹر نے جانوروں کی منتقلی سے ان کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی محفوظ مقام پر منتقلی سے متعلق کیس نمٹا دیا تھا۔