Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد : پیٹ میں ہیروئن چھپا کر لے جانیوالا مسافر ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

اسلام آباد : پیٹ میں ہیروئن چھپا کر لے جانیوالا مسافر ایئرپورٹ پر پکڑا گیا
December 19, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، گوجرانوالہ کا رہائشی ہیروئن سے بھرے پچاسی کیپسول نگل کر باہر جانا چاہتا تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے ”اندر“ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف حکام نے ہیروئن سے بھرے 85 کیپسول نگل کر ترکی جانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کے رہائشی محمد ذیشان نے 85 کے قریب ہیروئن بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے نجی پرواز ٹی کے 711 کے ذریعے ترکی جارہا تھا۔ ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔