Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ، پی آئی ڈی بلڈنگ میں آتشزدگی ، ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا

اسلام آباد ، پی آئی ڈی  بلڈنگ میں آتشزدگی ، ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا
October 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث ریکارڈ روم مکمل طور پر جل گیا۔ ذرائع کے مطابق آگ پی آئی ڈی آفس میں لگی جس نے دیکھتے دیکھتے  پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے باعث لگ عمارت میں محصور ہو گئے جنہیں کھڑکیاں توڑ کر بچایا گیا ، اس دوران زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل  کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ آتشزدگی کے  باعث پی آئی ڈی میں ریکارڈ روم مکمل طور پر جل جانے کی اطلاعات ہیں ، ریکارڈ روم میں انتہائی حساس نوعیت کا ریکارڈ موجود تھا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور انفارمیشن سیکرٹری شفقت جلیل نے  عمارت کا جائزہ لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدی نے کہا کہ  واقعے کی  تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے،پی آئی ڈی کاریکارڈمحفوظ ہے، پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈکی ڈیجٹلائزیشن ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر واقع عمارت بنوولنٹ فنڈ کی ملکیت ہے جس کو انفارمیشن منسٹری کے ذیلی ادارے پی آئی ڈی نے کرایہ پر حاصل کیا ہوا ہے ۔ عمارت میں زکوٰۃ و عشر، محکمہ آڈٹ  سمیت دیگر اداروں کے دفاتر موجود ہیں ۔