Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد : پولیس کے جگہ جگہ ناکوں سے عوام نالاں

اسلام آباد : پولیس کے جگہ جگہ ناکوں سے عوام نالاں
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کے جگہ جگہ ناکوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہےجس پروہ حکومت سے شدید ناراض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں پولیس کے بلاوجہ ناکوں پر بلا وجہ کی روک ٹوک نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ناکوں پر آئے روز کی نوک جھوک اب معمول کا حصہ بن چکی ہے،موٹر سائیکل والے حضرات پولیس کی عقابی نظروں سے بچ جائیں ایسا ممکن ہی نہیں۔ جبکہ پولیس والے کہتے ہیں ہم نہ تو بلاوجہ ناکے لگاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو تنگ کرتے ہیں بلکہ ہم تو اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں۔ لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ناکے ہمیں تحفظ کم اور تکلیف زیادہ دیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روایتی طریقہ کار چھوڑ کر جدید سکینر سسٹم  متعارف کرانے ہونگےتاکہ  شہریوں کو بلاوجہ کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔