Saturday, April 27, 2024

اسلام آباد ، پولیس کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

اسلام آباد ، پولیس کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
September 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر  باپ بیٹا پولیس فائرنگ سے زخمی  ہو گئے ۔ عبدالوحید اور احسن علی  موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے کٹاریاں پل کے پاس روکا ،اور موٹر سائیکل سائیڈ پر لگانے میں دیر ہونے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر عبدالوحید اور حسن علی زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب  لاہور میں  لبرٹی چوک پر تیز رفتار کار نے چار شہریوں کو کچل دیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان سگریٹ چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ چار افراد گاڑی کی زد میں آ گئے۔