Friday, May 10, 2024

اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم

اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم
April 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کردیا گیا، پولیس افسران اور اہلکار بلڈ ڈونیشن میں پیش پیش رہے ، آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کہتے ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں تھیلیسمیا سے متاثرہ معصوم بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

خون کا عطیہ دینے سے کسی انسان کی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور خون کا عطیہ دینا جان کا صدقہ ہے، کورونا وائرس کے باعث بلڈ ڈونیشن کا عمل رک جانے سے تھیلسیما سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی تھیں۔

آئی جی اسلام آباد نے تھیلیسیمیا  کے مریض بچوں کیلئے پولیس لائن میں ڈنیشن کیمپ قائم کردیا، آئی جی اسلام آباد کہتے ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تھیلیسیمیا  سے متاثرہ معصوم بچوں کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

خون عطیہ کرنے والوں کے اہلکاروں نے بھی تھیلیسیمیا  سے متاثرہ بچوں کیلئے ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے دوران پولیس کی جانب سے خون کا عطیہ قابل ستائش عمل اور انسانیت کی خدمت ہے۔