Friday, April 26, 2024

اسلام آباد پولیس مغوی پروفیسر سلمان حیدر کا سراغ لگانےمیں ناکام ہوگئی

اسلام آباد پولیس مغوی پروفیسر سلمان حیدر کا سراغ لگانےمیں ناکام ہوگئی
January 8, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد پولیس مغوی پروفیسر سلمان حیدر کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی۔ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،پولیس بار بار اہلخانہ سے پوچھ گچھ پر لگ گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس جمعہ کی رات اغوا ہونے والے پروفیسر سلمان حیدر کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی ۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے باوجود پولیس کی تفتیش سست روئی کاشکار ہے ۔ پولیس سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لے سکی ہے نہ ان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل  کیا گیا ہے ۔ پروفیسر سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاون سے برآمد چکی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  گاڑی سلمان حیدر نے خود چھوڑی یا کوئی اور چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ تاہم پولیس کے اس حوالے سے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس مغوی پروفیسر کے اہلخانہ سے ہی بار بار پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پروفیسر سلمان حیدر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ الرجی کی ادویات بھی استعمال کرتے تھے۔