Friday, March 29, 2024

اسلام آباد: پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد کو زیرحراست

اسلام آباد: پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد کو زیرحراست
May 20, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نےسرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن تھانہ کورال اور لوھی بھیر کے علاقوں ترلائی برما ٹاون اور جناح گارڈن میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانہ میں شفٹ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2بارہ بور گنیں، ایک تیس بور پسٹل، 2 میگزین، تین موٹرسائیکل اور ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں اور دکانوں کو چیک کیا گیا۔