Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
December 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی ‏جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار خان نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب ‏کیے جائیں گے۔ ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پر ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے ‏ہوں گے۔ کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ذرائع ‏کے مطابق رواں ماہ 20 کیمرے حاصل کئے جائیں گے۔ ‏‎ کیمروں سے ناکوں پر پولیس اور شہریوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کا ‏حصہ بنے گی۔ جدید کیمرے اگلے مرحلے میں تھانوں میں موجود عملے کے ‏یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1206065126857674753 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس سروس سنٹر کا دورہ ‏کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے ہانگ کانگ کی طرز پر پولیس یونیفارم پر کیمرے نصب ‏کرنے کی تجویز دی تھی۔ ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر نے وفاقی پولیس کے ‏فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔