Friday, May 17, 2024

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ
December 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پرویڈیو کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو کیمرے ابتدائی طور پرناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کیے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے تک 200 کیمرے خریدے جائیں گے۔ کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کیساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ایک کیمرے کی قیمت تقریبا 100ڈالر ہو گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کیمروں سے ناکوں پر پولیس اور شہریوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈبکا حصہ بنے گی۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ اگلے مرحلے میں جدید کیمرے تھانوں میں موجود عملے کے یونیفارم کا بھی حصہ ہوں گے۔