Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے
August 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا  زلزلے سے لرز اٹھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا ، زلزلے  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 279 کلو میٹر تھی ۔ ادھر تائیوان میں بھی  5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا ۔ امریکی جیالوجیکل  سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ییلان شہر تھا جب کہ گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔