Thursday, May 9, 2024

اسلام آباد، پشاور، میر پور اور دیگر کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

اسلام آباد، پشاور، میر پور اور دیگر کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
October 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد سمیت دیگر کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، بعض مقامات پر اولے بھی پڑے۔ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ان علاقوں میں مزید بارش، ژالہ باری اوربعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز سے بالائی خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔