Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد، پشاور اور آزاد کشمیر سمیت کئی شہروں میں زلزلے، شدت پانچ اعشاریہ نو، گہرائی چورانوے کلومیٹر

اسلام آباد، پشاور اور آزاد کشمیر سمیت کئی شہروں میں زلزلے، شدت پانچ اعشاریہ نو، گہرائی چورانوے کلومیٹر
January 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد، پشاور اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے سے درودیوار ہل گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر چار منٹ پر ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، لوئر دیر، مردان، مہمند ایجنسی، گلگت، سوات، اسکردو ، آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ ایبٹ آباد، اٹک، فیصل آباد، میانوالی، ساہیوال، جھنگ، شیخوپورہ اور کندیاں سمیت  کئی شہروں میں بھی زلزلہ آیا۔ بشام، مظفرآباد، باغ سمیت آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو اور گہرائی زمین کی سطح میں ایک سے چورانوے کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔