Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ، پرچون فروشوں کیلئے نئے ٹیکس ریٹ کا اعلان ماہ اپریل میں متوقع

اسلام آباد ، پرچون فروشوں کیلئے نئے ٹیکس ریٹ  کا اعلان ماہ اپریل میں متوقع
March 31, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد  کے پرچون فروشوں کے لیے نئے ٹیکس ریٹ اور کیٹگریز کا اعلان 12 اپریل کو متوقع  ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسلام آباد  کے پرچون فروشوں کے لیے نیا ٹیکس ریٹ مقررکیاجارہاہے۔ ٹیکس ریٹ اور کیٹگریز کا اعلان بارہ اپریل کو متوقع ہے۔

کیٹگریز میں لوکیشن اور سائز کی بنیاد پر دکانوں کا ٹیکس ریٹ متعین ہو گا۔ کیٹگریز میں دکانوں کے تین سائز متعین کیے جارہے ہیں۔

دو سو چالیس مربع فٹ سے کم دکان کے لیے سب سے کم ٹیکس ہو گا ، 241 تا 450 مربع فٹ دکان کے لیے سائز کی بنیاد پر ٹیکس مقررکیا جارہا ہے۔

 چار سو اکیاون مربع فٹ سے زیادہ کی دکان پر فکسڈ ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

سائز اور ٹرن اوور کی بنیاد پر ٹیکس کی مخالفت کرنے والے تاجر نمائندوں سے مذکرات آخری مراحل میں ہیں  ، تاجر نمائندوں نے مدت کی بنیاد پر فکسڈ ریٹ اور سیلز کی بنیاد پر اِنکم ٹیکس کی مخالفت کردی۔

تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک بار متعین ہونے والا ٹیکس ریٹ کم از کم دس سال تک نہ بدلہ جائے۔ اس ٹیکس کا وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نفاذ ہو گا۔

 پارلیمنٹ سے نیا ٹیکس منظور کرائے جانے کا امکان کم ہے۔